• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں لوگ مر رہے‘ پنجاب میں بسنت‘ کامران مرتضیٰ

اسلام آباد ( ایجنسیاں) ایوان بالا میں جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نےپنجاب میں بسنت منانے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں لوگ مر رہے ہیں مگر پنجاب میں بسنت کا جشن منایا جارہا ہے ،جس پر وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے جواب دیاکہ بسنت صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے ملک کا تہوار ہے ہمیں تہواروں کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔جمعہ کو سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے12شہروں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے مگر لاہور میں بسنت منائی جارہی ہے‘سندھ حکومت نے بھی بسنت منانے کا اعلان کیا ہے‘ حکومت ہماری لاشوں کے اوپر جشن منارہی ہے‘یہ خوشیاں ہمارے گھروں کے جلنے پرمنائی جارہی ہے جس پر وزیر مملکت داخلہ نے کہاکہ دہشت گردوں کی خواہش ہے کہ اس ملک میں کوئی خوشی نہ ہو‘دہشت گردی کو اسی طرح شکست دی جاسکتی ہے کہ ہم اپنے تہوار بھی منائیں اور حکومت کی رٹ بھی قائم کریں‘ہمیں دہشت گردوں کی زبان نہیں بولنی ہے‘رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بسنت کا اعلان پہلے سے کیا گیا تھا اور اسے جشن کہنا نامناسب ہے۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بسنت اسلام سے پہلے بھی منائی جاتی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید