• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے سولر لگ چکے، نیپرا حکام

اسلام آباد( جنگ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارتی (نیپرا) حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ملک میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے سولر لگ چکے ہیں۔نیپرا اسلام آباد میں چیئرمین وسیم مختارکی سربراہی میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2025ء پر عوامی سماعت ہوئی جس میں پی پی رہنما ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ندیم افضل چن نے تجویز دی کہ اس سماعت کو سوشل میڈیا پر بھی دکھایا جائے جس پر نیپرا حکام نے کہا کہ فی الحال ممکن نہیں، آئندہ اس تجویز کو دیکھ لیں گے۔حکام کے مطابق نیٹ میٹرنگ کا مقصد ریونیو جنریشن بڑھانا نہیں تھا، اب تک میں ملک میں 6 ہزار میگاواٹ سولر لگ چکے ہیں۔نیپرا حکام نے مزید کہا کہ اب تک نیٹ میٹرنگ میں ونڈ اور سولرصارفین کو اجازت ہے، نئے ریگولیشنز میں بائیو گیس کو بھی شامل کر رہے ہیں۔حکام نے یہ بھی کہا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں کو 5 سال تک کیا جائے گا، پرانے صارفین کے معاہدے 7 برسوں پر ہی برقرار رہیں گے۔نیپرا حکام کے مطابق پرانے صارفین کیلئے بائی بیک نرخ برقرار رہیں گے، نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت انرجی پرائس کے برابر کرنے کی تجویز ہے۔
اہم خبریں سے مزید