وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی 2 خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے غیر اخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ ملزمہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے خواتین کو بھرتی کرتی رہی ہے، کارروائی کے دوران شو منی اور سفری انتظامات کرنے والے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے متعدد موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس برآمد ہوئے ہیں، انسانی اسمگلنگ کیس میں تمام ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔