کراچی (نیوز ڈیسک)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹاپا سنگین متعدی بیماریوں کا خطر ہ 70فیصد بڑھادیتا ہے۔ موٹاپا نہ صرف دل اور ذیابیطس کے مسائل پیدا کرتا ہے بلکہ مدافعتی نظام کو بھی شدیدمتاثر کرتا ہے۔ انفیکشن کا امکان بھی زیادہ،ماہرین صحت کی وزن کم کرنے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ہدایت، فنانشل ٹائمز میں شائع تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد میں سنگین متعدی بیماریوں کے لگنے کا خطرہ تقریباً 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔