• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں فلسطین ایکشن پر پابندی غیر قانونی قرار

کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں فلسطین ایکشن پر پابندی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا کہنا تھاکہ یہ اقدام غی رمناسب تھا، آزادیِ اظہار و اجتماع کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے،گروپ نے فیصلے کو تاریخی کامیابی قراردے دیا،جبکہ برطانوی حکومت نے اپیل کا اعلان کیا۔برطانیہ کی ہائی کورٹ نے حکومت کے اس فیصلے کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے جس کے تحت فلسطین نواز گروپ Palestine Action کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی عائد کی گئی تھی، عدالت نے کہا کہ یہ اقدام غیرمتناسب تھا اور اس سے آزادیِ اظہار اور اجتماع کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے؛ گروپ کی شریک بانی نے فیصلے کو تاریخی کامیابی قرار دیا، تاہم برطانوی حکومت نے اس کے خلاف اپیل کا اعلان کرتے ہوئے پابندی کو عبوری طور پر برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، جبکہ فیصلے کے بعد لندن میں عدالت کے باہر حامیوں نے جشن منایا اور مبصرین کے مطابق یہ معاملہ برطانیہ میں شہری آزادیوں اور احتجاجی سیاست پر دور رس اثرات ڈال سکتا ہے۔

kk


دنیا بھر سے سے مزید