• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ: بابر اعظم کی مایوس کن کارکردگی پر احمد شہزاد کا تبصرہ

کرکٹر احمد شہزاد نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2026 کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف  بابر اعظم کی مایوس کن کاکردگی پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں احمد شہزاد نے کہا کہ بابر ایک مرتبہ پھر آؤٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ شاید یہ بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنی قابلیت دکھانے کا آخری موقع تھا۔

بھارت کی جانب سے جیت کیلئے دیے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم صرف 7 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے اور اکسر پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے بھارت کے خلاف 6 ٹی20 میچز میں صرف 110 رنز بنائے ہیں، جس کا اوسط 22 اور اسٹرائیک ریٹ 123.59 ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید