• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان صوبہ سندھ نے بنایا، اگر سندھ توڑنا چاہتے ہیں تو آپ پاکستان سے مخلص نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ پا کستان صوبہ  سندھ نے بنایا، اگر سندھ توڑنا چاہتے ہیں تو آپ پاکستان سے مخلص نہیں، بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔ صوبہ بنانے کی بات کرنے والوں سے کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ سندھ متحد رہے گا، گلی میں گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعظم کا کام نہیں، وفاق ہمیں پیسے دے ہم بلدیاتی اداروں کے ذریعے کام کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کراچی کے علاقے ملیر میں لانڈھی بھینس کالونی،ایکسپورٹ پروسسنگ زون اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لئے ریلوے لائن پر خالدبن ولید فلائی اوورکا افتتاح کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہیں کہتاہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ سندھ متحد رہے گاپا کستان سندھ صوبے نے بنایا تھا اور اگر آپ سندھ کو توڑنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب آپ پاکستان سے مخلص نہیں ہیں جو وفاقی حکومت کی کمپنیاں کراچی شہر کے کام کر ر ہی ہیں میں وفاقی حکومت سے اس پر احتجاج کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ پیسے ٹائونز کو دیں تاکہ وہ کام کریں ۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج کل کچھ لوگ کراچی کوصوبہ بنانے کی بات کر رہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ اسمبلی کی اکثریت کے بغیر ممکن نہیں کراچی کے عوام سندھ صوبے سے بہت محبت کرتے ہیں اور اس سے جڑے ہوئے ہیں جب ایک ڈکٹیٹر نے آپ کو لامحدود پاورز دیئے تو اُس وقت آپ نے بوری بند لاشیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کام نہیں کہ وہ گلی میں گٹر کے ڈھکن لگائے شہر کے کچھ نام نہاد دعوے دار ایک طرف بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف وفاقی حکومت کو ایک وفاقی کمپنی (PIDCL) کے ذریعے مقامی کونسلز میں کام کرانے میں شامل کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید