ماہِ صیام کی آمد سے قبل ہی لاہور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں درجۂ اوّل کی کھجور 495 سے بڑھ کر 1 ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ انگور 600 روپے کے بجائے 1 ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔
سیب اور انار کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، سیب 400 سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو اور انار 700 سے بڑھ کر 800 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہر میں سبزیاں بھی سرکاری ریٹ کے برعکس فروخت ہو رہی ہیں۔
بھنڈی کی قیمت 230 سے بڑھ کر 300 روپے کلو، لیموں 60 کے بجائے 100 روپے فی کلو، آلو 20 روپے کے بجائے 30 روپے کلو پر پہنچ گئے جبکہ ٹماٹر کی قیمت بھی 80 سے 100 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔