• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ، اپوزیشن لیڈر بدل دیے، اب ہمدردی کارڈ کھیلا جا رہا ہے، طلال چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بھی بدل دیے، اب آپشن ہمدردی کارڈ کھیلا جارہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بھی ٹھیک ہے، آنکھ بھی بہتر ہو رہی ہے، پھر پارٹی کو مسئلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیا، ہم ان کی خواہش پر عمل کے پابند نہیں، کل بریفنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر موجود تھے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کی بریفنگ کے بعد پی ٹی آئی والے انتہائی مطمئن ہو کر گئے ہیں، پمز کی بریفنگ پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا، اب جو چل رہا ہے، یہ پی ٹی آئی کے اندر کی سیاست ہے۔

قومی خبریں سے مزید