• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاہنہ، اجتماعی زیادتی کا واقعہ حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی

لاہور(خبرنگار)کاہنہ کے علاقے میں کیٹرنگ کمپنی سے وابستہ 7 ماہ کی حاملہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ۔ اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ خاتون کو کیٹرنگ کمپنی کے مالک نے بہانے سے ڈیفنس روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے ایک گھر بلایا جہاں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جوہر ٹاؤن سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کر کے کیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید