• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کی سڑکیں کھلوا دیں

پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کی سڑکیں کھلوا دیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والے اہم مقام اٹک پل سےکاوٹیں ہٹادی گئیں، ٹریفک بحال کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں بھی کھلوا دی ہیں، ڈیرہ اسمعیل خان اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ بھی کلیئر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے صوبے کی بند سڑکیں کھولنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے کہا تھا چار روز سے سڑکیں بند ہیں، صوبے کے عوام کو شدید مشکلات ہیں، لوگ جان سے جا رہے ہیں، رولنگ پارٹی اپنے ہی صوبے کے لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔

فیصلے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا وفاقی حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کے کو ہدایت کی ہے ان کی طرف سے جو بھی درخواست آئے گی وفاقی حکومت اسے پورا کرے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شیر علی ارباب نے خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک جام میں خاتون کی مبینہ ہلاکت پر غفلت کی ذمے داری قبول کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید