کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹر وے پولیس نے کراچی کی دواساز کمپنی کا چھینا گیا کروڑوں روپے مالیت کی دوائوں سے بھرا کنٹینر اندرون سندھ قاضی احمد سے بازیاب کرالیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق مذکورہ کنٹینر معروف دواساز کمپنی (ایبٹ) کی دوائیں کراچی سے سکھر منتقل کر رہا تھا کہ نواب شاہ لنک روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسےچھین لیا، کنٹینر ڈرائیور نے فوری طور پر اس کی موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر دی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے گاڑی کی لوکیشن معلوم کی۔ مو