• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، وزیراعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، افواج کا عزم ہے ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، افواج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک موثر جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی جہنم واصل، 100 سے زائد زخمی، 12پوسٹیں مکمل تباہ اور 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید