• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان کشیدگی، کراچی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پاک افغان بارڈر پر جاری کشیدگی کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔انہوں نے احکامات دئیے کہ پولیس مکمل طور پر متحرک رہتے ہوئے شہر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنائے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی پر کڑی نظر رکھے۔پولیس چیف نے تمام حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اہم عمارتوں، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز اور دیگر عوامی مقامات پر حفاظتی انتظامات کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید