• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، مارکو روبیو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی مشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کو تباہ کرنا تھا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کی تیاری نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جان بوجھ کر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا منگل کو تیل کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید