• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا، ماجد تخت روانچی

ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ماجد تخت روانچی کا کہنا تھا کہ تیل تنصیبات پر حملہ نہ کرنے والی بات سعودی عرب پر واضح کردی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کرنے والی سعودی بندرگاہ راس تنورا میں ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا تھا۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ملبے سے ریفائنری میں محدود نوعیت کی آگ لگی جس پر قابو پالیا گیا، کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید