• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، کون ان اور کون آؤٹ؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسین طلعت اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 معاذ صداقت، محمد رضوان، شمائیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ ہیں۔

 ون ڈے ٹیم سے صائم ایوب اور بابر اعظم کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ فخر زمان، حسیب اللّٰہ اور حسن نواز بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

 پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی، جبکہ سیریز کے لیے قومی ٹیم 9 مارچ کو ڈھاکا روانہ ہوگی۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے متعلق بات چیت کی، جبکہ سلمان علی آغا نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر گفتگو کی۔

سلمان علی آغا نے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی چیئرمین پی سی بی سے بات چیت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید