• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں فوجی مہم، مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار، امریکی اخبار

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکہ اور اسرائیل کی ایران میں فوجی مہم میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار، پہلے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار اہداف پر حملوں میں اے آئی نظام کی مدد، امریکی فوج نے جنگ میں جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی۔ امریکی اخبار کے مطابق پالنٹیر ٹیکنالوجیز کے میون اسمارٹ سسٹم نے خفیہ ڈیٹا سے اہداف کی نشاندہی کی، اے آئی ٹول کلاڈ کو گزشتہ ہفتے پینٹاگون نے باضابطہ ممنوع قرار دیا۔ جنگی استعمال کی شرائط پر کمپنی اور امریکی حکومت کے درمیان سخت مذاکرات، میون اور کلاڈ کا مشترکہ نظام امریکی فوج میں روزمرہ استعمال ہونے لگا۔ اے آئی ٹیکنالوجی کی عسکری فیصلوں میں مرکزی حیثیت، ایران پر حملے سے پہلے اے آئی نے سیکڑوں اہداف تجویز کیے، ہفتوں کی جنگی منصوبہ بندی کو لمحوں میں بدل دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں جدید مصنوعی ذہانت کا اہم کردار سامنے آیا ہے۔ امریکی فوج نے پہلے 24 گھنٹوں میں تقریباً ایک ہزار اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایک جدید اے آئی نظام استعمال کیا جس میں اینتھروپک کی تیار کردہ اے آئی ٹیکنالوجی کلاڈ شامل ہے۔ یہ نظام سیٹلائٹ اور خفیہ معلومات سے ڈیٹا لے کر اہداف کی نشاندہی، ترجیح اور فوری کارروائی میں مدد فراہم کرتا ہے، جس سے جنگی منصوبہ بندی کی رفتار غیر معمولی حد تک تیز ہو گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید