• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ سروسز معطل

لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ سروسز معطل، آج سے 13مارچ کی امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کردی گئی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق درخواست دہندگان کو نئی اپوائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے زریعے دی جائیں گی۔

امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔

دوسری جانب کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے دوران 11 افراد کی ہلاکت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ کی جانب سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

کمیٹی کی جانب سے مزید افسران کو بھی طلب کیا جائے گا، اس کمیٹی نے 7 روز کے اندر مکمل تفصیلات کی رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کرنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید