• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنا بڑی غلطی قرار دیا

ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا فیصلہ’ بڑی غلطی‘ قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے  این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میرے خیال میں انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کو منتخب کر کے بڑی غلطی کی ہے‘۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو کمزور شخصیت بھی قرار دے چکے ہیں۔

امریکی صدر سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایران کے تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہے، تو انہوں نے کہا کہ ’اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے‘ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کرتے۔

اس سے قبل مُجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اسرائیل نے بھی سخت ردِعمل دیا۔

اسرائیل کی جانب سے مجتبیٰ اور آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی کلاشنکوف تھامے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں محاورتاً لکھا ’جیسا باپ ویسا بیٹا‘۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مُجتبیٰ خامنہ ای کے ہاتھ پہلے ہی اس خونریزی سے رنگے ہوئے ہیں جو ان کے والد کے دورِ حکومت کی پہچان تھی۔ اب ایک اور آمر ایرانی حکومت کی بربریت کو جاری رکھنے کے لیے سامنے آ گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید