• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل کی قیمت 19، کرایہ 66 فیصد تک بڑھ گیا، شرجیل میمن کا کارروائی کا حکم

کراچی (اعجاز احمد /اسٹاف رپورٹر) ڈیزل کی قیمت میں قریباً 19فیصداضافے کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 66فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔سندھ کے سینئروزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے حالیہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کوکرایوں کا ازسرنو جائزہ لینے اور متوازن قیمتیں مقررکرنے کی ہدایت کردی، جب کہ ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔نیز متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے راہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ماہ رمضان میں اشیاء کی قیمتوں میں رعایت ملتی ہے، مگر ہمارے یہاں اعلان ہوا کہ پٹرول 55روپے مہنگا ہوگیا! تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد بسوں کا کرایہ بھی فوری طور پر بڑھادیاگیا اور کم از کم کرایہ30 سے بڑھا کر50روپے کردیاگیا، اسی طرح زیادہ سے زیادہ کرایہ بڑھا کر 100روپے تک کر دیا گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں صرف 19فیصداضافہ ہوا ہے، لیکن بسوں کا کرایہ66فیصدتک بڑھادیاگیا ہے ، جو عوام کے ساتھ سراسر نانصافی اور ظلم ہے۔

اہم خبریں سے مزید