• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد میں گھر سے نوبیاہتا کی پھندا لگی لاش ملی، بیروزگار شخص کی مبینہ خودکشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیزآباد میں گھرسےنوبیاہتا خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے،طارق روڈ میں بیروزگار شخص نے مبینہ خودکشی کرلی ، دیگر علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق  عزیزآباد بلاک 2 صفا مسجد کئ قریب گھر سے ملنے والی 23 سالہ عائشہ زوجہ محیط کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق خاتون کی ساڑھے چارماہ قبل محیط سے شادی ہوئی تھی اس سے قبل خاتون کی اس کے شوہرکے بڑے بھائی سے نکاح ہوا لیکن بڑے بھائی کے انتقال کے بعد چھوٹے بھائی سے شادی ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ شوہرنےبتایا کہ ان کی بیوی نےغسل خانے کے دروازے پرکنڈی لگانے کے بعد پلاسٹ کی کرسی پرچڑھ کردوپٹہ کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے،عزیز آباد پولیس کے مطابق جب پولیس موقع معائنہ کرنے جائے وقوع پرگھرپہنچی توکرائم سین کو صاف کیا ہوا تھا اورغسل خانے میں نہ کرسی موجود تھی اوردوپٹہ بھی پھینکا ہوا تھا جسے پولیس نے بعد میں برآمدکرلیا ، دریں اثنا طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب کمرشل ایریا کے گودام کی چھت سے 26سالہ محب اللہ ولد صاحب داد کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ متوفی کا آبائی تعلق کرم ایجنسی خیبرپختونخوا سے اور وہ ملازمت کی تلاش میں اپنے کزن کے پاس آیا ہوا تھا ، محب اللہ نےبیروزگاری سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کی ہے، علاوہ ازیں لیاری چاکیوارڑہ نمبر دو جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب 50سالہ رسول بخش کی لاش ملی، ماڑی پور گریکس کے الیکٹرک آفس کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، کھارادر میمن مسجد کے عقب میں رہائشی کوارٹر سے 55سالہ علی گوہر سولنگی کی لاش ملی، پولیس نے لاشیں سردخانے منتقل کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید