• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، اسرائیل کی ایران سے جنگ میں ابتک کن ممالک میں کتنے افراد مارے جا چکے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والے حملے کے بعد امریکی فوجی اڈے اور اہلکاروں کی موجودگی کے سبب مشرقِ وسطیٰ ایک وسیع تر تنازع کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ کے بعد پورے خطے میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں، ذیل میں 9 مارچ تک مختلف ممالک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اموات کی تفصیل پیش کی جا رہی ہیں۔

ایران میں 12 سو شہادتیں

ایران میں تقریباً 12 سو سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، انسانی ہمدردی تنظیم ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ان شہید افراد میں 175 طالبات اور عملے کے ارکان بھی شامل ہیں جو جنگ کے پہلے روز جنوبی شہر میناب میں پرائمری اسکول پر میزائل حملے میں شہید ہوئے تھے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سری لنکا کے ساحل کے قریب امریکی آبدوز کی جانب سے ایرانی جنگی جہاز ڈبوئے جانے کے نتیجے میں تقریباً 104 افراد شہید ہوئے، یہ تعداد ریڈ کریسنٹ کی مجموعی شہادتوں میں شامل نہیں ہے۔

اسرائیل میں ہلاکتیں

اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں 2 فوجی ہلاک ہوئے، جو کہ گزشتہ ہفتے حزب اللّٰہ کی جانب سے ایران کی حمایت میں اسرائیل پر حملوں کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد فوج کی پہلی ہلاکتیں ہیں۔

اس کے علاوہ 11 شہری بھی مارے گئے، جن میں 9 افراد یکم مارچ کو یروشلم کے قریب بیت شیمش پر ایرانی میزائل حملے میں ہلاک ہوئے، یہ اعداد و شمار اسرائیلی ایمبولینس سروس نے جاری کیے ہیں۔

امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں

امریکی فوج کے مطابق ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران 8 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

لبنان میں شہادتیں

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تقریباً 394 افراد شہد ہو چکے ہیں، جن میں 83 بچے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب میں شہادتیں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے جنوب مشرق میں واقع شہر الخرج میں ایک رہائشی علاقے پر گولہ گرنے سے 2 افراد شہید ہو گئے۔

بحرین میں شہادتیں

بحرین کی وزارتِ داخلہ کے مطابق 2 مارچ کو میزائل انٹرسپشن کے بعد سلمان انڈسٹریل سٹی میں آگ لگنے سے 1 شخص شہید ہوا۔

کویت میں شہادتیں

کویت میں ایرانی حملوں میں ایک بچے سمیت وزارتِ داخلہ کے 2 افسران اور فوج کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

عمان میں شہادتیں

عمان کے دارالحکومت مسقط کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر گولہ گرنے سے 1 شخص شہید ہو گیا۔

متحدہ عرب امارات میں شہادتیں

امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق 4 افراد مختلف حملوں میں شہید ہو گئے جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

شام میں شہادتیں

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 28 فروری کو جنوبی شامی شہر سویدا میں ایک عمارت پر ایرانی میزائل گرنے سے 4 افراد مارے گئے۔

عراق میں شہادتیں

عراقی پولیس اور صحت حکام کے مطابق تقریباً 15 افراد شہید ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق 5 مارچ کو عراق میں ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کے ایک کمانڈر فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید