ایران جنگ کا انجام کیا ہو گا؟ 5 ممکنہ منظر نامے سامنے آ گئے۔
امریکی نیوز سائٹ نے ممکنہ منظر نامہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات کریں گے اور ایرانی جوہری پروگرام محدود کرنے پر نیا معاہدہ ہو جائے گا، امریکا دباؤ یا خفیہ کارروائیوں سے ایرانی قیادت تبدیل کر دے گا۔
نیوز سائٹ کے ممکنہ منظرنامے کے مطابق امریکا موجودہ ایرانی نظام کے اندر سے کسی نئی قیادت کے ساتھ کام شروع کر دے گا، جنگ، معاشی بحران، سیاسی دباؤ کے باعث ایران میں احتجاج شروع ہو جائے گا اور نظام گر جائے گا۔
امریکی نیوز سائٹ کا منظر نامہ بیان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل زمینی کارروائی کر کے ایرانی جوہری صلاحیت کو تباہ کر دیں یا قبضے میں لے لیں گے۔
نیوز سائٹ نے یہ منظر نامہ بھی پیش کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو کمزور قرار دے کر فتح کا اعلان کر دیں گے اور فوج واپس بلا لیں گے۔
واضح رہے کہ فلوریڈا میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ فوجی کارروائی محدود کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے اس تنازع کو ایک مختصر مہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آپریشن توقع سے کہیں پہلے اپنے اہداف حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور جنگی مقاصد بڑی حد تک مکمل ہو چکے ہیں۔