پاکستان کے معاشی حب کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
محکمہ میری ٹائم کے وزیر جنید انوار چوہدری کے مطابق کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن کے لیے باقاعدہ شپنگ سروس شروع کر دی گئی ہے، پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل کی نئی فیڈر سروس سے پاکستان اور یو اے ای شپنگ کے رابطے مضبوط ہو گئے۔
کراچی کی فجیرہ اور خورفکان سے براہِ راست کنٹینر شپنگ کے رابطے کے سبب عالمی نیٹ ورک تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔