• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی ہنڈریڈ: ابرار کی سن رائزرز میں شمولیت پر بھارت میں طوفان

لندن (جنگ نیوز) پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں بھارتی نژاد مالکہ کاویا مارن کی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت نے سرحد پار شدید گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کی جانب سے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، جنہوں نے واضح کیا کہ بورڈ اپنی پالیسی پر قائم ہے، تاہم غیر ملکی لیگز میں فرنچائز مالکان کے نجی فیصلوں پر ان کا براہ راست کنٹرول نہیں۔ بھارتی صارفین نے کاویا مارن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے قومی جذبات کے منافی قرار دیا ہے۔ اس تنازع کے دوران خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سن رائزرز کے ایک آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھی مبینہ طور پر معطل کر دیا گیا جو چند گھنٹے بعد بحال ہوگیا۔

اسپورٹس سے مزید