وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایتھلیٹ طالبہ حرم ریحان کو بھارتی ریکارڈ توڑنے پر شاباشی دی ہے۔
مریم نواز نے حرم ریحان کے کوچنگ اسٹاف کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حرم ریحان نے 6 سال بعد بھارتی مرد کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر پاکستانی پرچم بلند کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایتھلیٹ و طالبہ حرم ریحان نے 1 منٹ میں ایک ٹانگ کے ساتھ 143 مرتبہ نی اسٹرائک کر کے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔