• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں امریکی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا قانونی حق ہے، پاسداران انقلاب


فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے کچھ شہروں میں امریکی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا قانونی حق ہے، ان شپنگ پورٹس، ڈاکس کو نشانہ بنانے کا حق رکھتے ہیں جہاں امریکی میزائل موجود ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جزیرے خارگ پر حملہ کیا، ایرانی جزیروں پر حملے کے بعد امریکی ٹھکانوں کو جائز اہداف سمجھتے ہیں، اپنی قومی خود مختاری اور سر زمین کا دفاع قانونی حق سمجھتے ہیں۔

خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کو مطلع کردیا۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ خارگ سے ایندھن کی برآمدات بلا تعطل جاری ہیں اور وہاں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید