اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 50کروڑ ڈالر کے مساوی نیا قرض لےگا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرناہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1055ارب روپے تک پہنچ گیا، نئے قرض کا مقصد سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانا ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق منصوبےکا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھا گیا ہے، سرکاری اداروں کےلیےتربیت اورآگاہی پروگرام شروع کیاجائےگا۔اس کے علاوہ پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کا نظام مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔