• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایران جنگ کے اختتام کی حکمت عملی تلاش کرنے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ ایران جنگ کے اختتام کی حکمت عملی تلاش کرنے لگے، امریکہ کو ایرانی حکومت گرانے اور جوہری پروگرام خاتمے میں مشکلات، ہرمز کھلوانا اور جنگ خاتمے کا راستہ بڑا چیلنج بن گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کے ساتھ دو ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کو احساس ہو رہا ہے کہ صرف فوجی کارروائی کے ذریعے ایران کی حکومت گرانا یا اس کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس اور دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کے باوجود ایرانی نظام قائم ہے جبکہ ایران کی نئی قیادت جنگ کو مزید طول دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے میزائل، ڈرون اور بحری صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ایران کے جوہری ڈھانچے کا بڑا حصہ محفوظ رہ سکتا ہے جب تک کہ زمینی کارروائی نہ کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید