• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپسی کا پاکستان سپر لیگ کے 11ویں 12ویں اور 13ویں ایڈیشن کیلئے بطور آفیشل بیوریج اور انٹرٹینمنٹ پارٹنرکا معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پیپسی نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں، 12ویں اور 13ویں ایڈیشن کیلئے بطور آفیشل بیوریج اور انٹرٹینمنٹ پارٹنرکا معاہدہ کرلیا ہے۔تین سالہ معاہدے پر دستخط قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ایک تقریب کے دوران کئے گئے جس میں سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر اور پیپسی کو کی سینئر مارکیٹنگ ڈائریکٹر حکیمہ مرزا نے شرکت کی۔ٹینڈر کے عمل کے حصے کے طور پر، پیپسی کو ایک مکمل عمل کے بعد جیتنے والے بولی دہندہ کے طور پر ابھرا، جس میں بولی دہندگان کی تکنیکی اہلیت کا تعین بھی شامل تھا۔انٹرٹینمنٹ پارٹنر کے طور پر، پیپسی سیزن 11 کے آفیشل ترانے کے لئے بھی تعاون کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید