• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور قطر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب اور قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عیدالفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی امن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکیے کی اپیلوں پر جنگ بندی خوش آئند ہے،  مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا بہترین راستہ ہیں۔

دوسری جانب قطر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا اقدام دونوں ممالک کے درمیان ماحول بہتر بنانے کی مثبت پیش رفت ہے۔

قطر نے کہا کہ عارضی جنگ بندی پائیدار جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید