• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان کشیدگی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے، انٹرنیشنل کرائسز گروپ

اسلام آباد (ماریانا بابر) انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے خبردار کیا ہے کہ پاک افغان کشیدگی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے، تھنک ٹینک کا کہنا ہے صرف فوجی آپریشن عسکریت پسندی کا حل نہیں، دونوں ممالک زمینی حقائق کا ادراک کریں۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ (ICG) نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر سفارتی راستہ اختیار نہ کیا گیا تو سرحدی تنازع ایک بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تھنک ٹینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ "پاک افغان فائرنگ؛ تنازع خطرناک موڑ پر" میں واضح کیا ہے کہ عید کے موقع پر ہونے والا عارضی سیز فائر ایک اچھا قدم ہے، لیکن مستقل حل کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی اور داعش (خراسان) جیسی تنظیمیں دہائیوں سے جاری آپریشنز کے باوجود ختم نہیں ہوئیں اور وہ پاک افغان سرحد کے دشوار گزار راستوں کا فائدہ اٹھا کر دوبارہ منظم ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آئی سی جی کے مطابق اسلام آباد کا یہ موقف کہ ٹی ٹی پی کے حملوں کی تمام تر ذمہ داری کابل پر ہے، شاید صورتحال کی پیچیدگی کو کم کر کے دیکھنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید