• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اعلان کے باعث تجارتی اوقات سے قبل ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں

ڈونلڈ ٹرمپ : فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ : فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے باعث تجارتی اوقات سے قبل ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے 94 ڈالر آئی تاہم دوبارہ 97 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی شام ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی، امریکی صدر نے کہا تھا کہ اگر ہرمز نہ کھولا گیا تو ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا اعلان آپریشن ایپک فیوری کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی پہلی باقاعدہ تصدیق ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید