• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے اسرائیل پر راکٹ حملے میں 2 افراد زخمی، لبنان میں بھی اسرائیلی فوجی نشانہ

فائل فوٹو : ایرانی میڈیا
فائل فوٹو : ایرانی میڈیا 

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے اسرائیل پر راکٹ حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج پر حملہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عمریں 50 اور 80 سال ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی مزاحمت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج پر آرٹلری گولہ باری کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید