امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ اسرائیل بھی پڑوسی عرب ممالک کیخلاف ایرانی خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے حملوں کو روک رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں سربراہ امریکی سینٹ کام نے کہا کہ امریکا اور خلیجی اتحادیوں نے تاریخ کا سب سے بڑا فضائی دفاعی حصار قائم کیا ہے، پورے خطے کے ممالک کے اوپر ایک "بہت مضبوط دفاعی چھتری" موجود ہے۔
بریڈ کوپر نے کہا کہ اسرائیل، عرب ممالک کی طرف بڑھنے والے ایرانی ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران کی عسکری صلاحیتوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سربراہ سینٹکام بریڈ کوپر نے کہا کہ ایرانی عوام کو موجودہ حکومت کیخلاف نکلنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں، جنگ ختم کرنے کا اختیار مکمل طور پر امریکی صدر کے پاس ہے۔