• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ایران کی جنگ میں خاموش، وجوہات اور عالمی اثرات

کراچی (نیوز ڈیسک)چین ایران کی جنگ میں خاموش،وجوہات اور عالمی اثرات ،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے بیجنگ کی عسکری توجہ تائیوان ، بھارتی سرحدی تنازعات اور سمندری دعووں پر مرکوز ہے ، ایران سے تعلقات کے باوجود، چین نے معاشی تعلقات و تجارتی مواقع پر توجہ دی ہے ۔ امریکی جریدے ٹائم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری حملوں کے باوجود، چین اس جنگ میں زیادہ عملی مدد نہیں دے رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بنیادی وجہ یہ ہے کہ بیجنگ کی عسکری توجہ تائیوان کے ساتھ یکجہتی، بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعات اور مشرقی و جنوبی چین کے سمندری دعووںپر مرکوز ہے، نہ کہ مشرق وسطیٰ میں طاقت کی عالمی نمائش پر۔چین نے عالمی سطح پر اپنی فوجی موجودگی تو بڑھائی ہے، جیسے 2017 میں جبوتی میں فوجی اڈہ قائم کرنا اور 2022 میں عالمی سلامتی منصوبے کے تحت پولیس و داخلی سیکورٹی تربیت پروگرام، لیکن وہ امریکہ کی طرح دیگر خطوں میں براہِ راست مداخلت کے خواہاں نہیں۔ ایران کے ساتھ تعلقات کے باوجود، چین نے معاشی تعلقات اور تجارتی مواقع پر توجہ دی ہے اور توانائی کے ذخائر بڑھا کر اپنے تیل کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید