• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نےکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے ایم کیو ایم الیکشن سیل کو ہدایات جاری کردی، ان انتخابات میں ایم کیو ایم نے بھر پور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہے جس کے بعد مرکزی قیادت مشاورت سے امیدواروں کا انتخاب کرے گی، ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی سطح پر بھی اگلے سال بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایم کیو ایم نے سندھ بھر میں بلدیاتی سطح پر مقابلے کا اشارہ دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید