• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ، قلندرز کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آغاز ہوگیا ہے، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین مد مقابل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جارہے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔ 

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید