• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بحری جہاز ابراہام لنکن پر فلائٹ آپریشن کے دوران نیوی سیلر زخمی


بحیرۂ عرب میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن پر فلائٹ آپریشن کے دوران ایک نیوی سیلر زخمی ہوگیا۔

 یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ فوجی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے ۔ اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اضافی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک اہلکار طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر ایک حادثے میں زخمی ہوا ہے، یہ واقعہ گزشتہ روز بحرہ عرب میں پیش آیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فوجی کے زخمی ہونے کا تعلق کسی جنگی واقعے سے نہیں ہے ۔ یو ایس ایس ابراہام لنکن ایران کے خلاف جاری امریکی آپریشن "ایپک فیوری" میں شریک ہے ۔ اس پر موجود جنگی طیاروں کے ذریعے ہی ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

خیال  رہے کہ گزشتہ روز ایرانی بحریہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی وہ ریڈار پر آیا تو اسے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید