پشاور(امجدصافی) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختون خواحکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔رٹ کی سماعت کے دوران جسٹس سید ارشدعلی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں زندہ شخص کے نام پر کسی جگہ کو منسوب نہیں کیا جاسکتا حکومت ایسا کرے کوئی نیا سٹیڈیم بنالے، پھر اس کا نام رکھ لے۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس صادق علی مومند پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی