کوہاٹ کے علاقے کالو بانڈہ میں جائیداد کےتنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
حکام پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آج اقوام عالم کیساتھ ہم آواز ہو کر یوم مزدور منارہا ہے۔
سیمینار میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا محنت کش طبقہ ماحولیاتی تبدیلی کی بھاری قیمت برداشت کر رہا ہے
شپنگ ذرائع کے مطابق خیرپور جہاز خلیج عمان میں داخل ہوگیا ہے۔ خیرپور جہاز میں کویت سے خریدا گیا ڈیزل موجود ہے۔
خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد کے ساتھ دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنادی گئیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
ڈی جی کے ڈی اے کے مطابق انڈر پاس کو حتمی شکل دے کر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، تاہم سروس لینز کا کام ابھی باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارچ اور اپریل 2026 کے دوران افغانستان کی جانب سے باجوڑ کے مختلف سرحدی علاقوں، بالخصوص ماموند اور سلارزئی میں مارٹر گولے فائر کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس نے کچے کے علاقوں سے ناجائز اسلحے کی واپسی کے پلان کی بھی منظوری دے دی، اسلحے کی افادیت کے مطابق پیسے ملیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تیسری سے پانچویں جماعت تک ہندو مذہب کی 3 کتابیں نصاب میں شامل کی جائیں گی۔
کراچی، لاہور ، ملتان اور دیگر شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ، امن ، استحکام ، مکالمے اور تعاون کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ پپناکھا کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑوانے کےلیے فائرنگ کردی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم 2014 سے مفرور تھا، ملزم نے بطور اکاؤنٹس آفیسر کمپنی اکاؤنٹ میں 30 لاکھ روپے خورد برد کی۔
پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کی شئیر ہولڈنگ اب عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لیمٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز، اے کے ڈی گروپ، دی سٹی اسکول گروپ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹد پر مشتمل ہے۔