• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کے ساتھ ساتھ میڈیا پالیسی اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نسیم شاہ کو مقررہ وقت میں جواب دینا ہوگا۔ ان کے جواب کی وصولی اور جائزہ لینے کے بعد، پی سی بی قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ادارہ پیشہ ورانہ معیارات، معاہدے کی ذمہ داریوں اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید