اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہونے والی لبنان کی صحافی فاطمہ فتونی کی آخری رپورٹ سامنے آگئی۔
صحافی فاطمہ فتونی نے آخری رپورٹ اسرائیلی فوج پر حملے کی دی تھی، ان کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے جنوب میں الطائبہ شہر میں اسرائیلی فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فاطمہ فتونی نے یہ رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی، جس میں بتایا گیا کہ حزب اللّٰہ نے آج صبح ایک منصوبہ بندی کے تحت اسرائیلی فوج کو گھیر کر اس پر حملہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ آج جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے 2 لبنانی صحافیوں سمیت 4 افراد کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں لبنانی چینل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والے صحافیوں میں ایک خاتون صحافی فاطمہ فتونی شامل ہیں، شہید ہونے والے دوسرے صحافی علی شعیب ہیں۔