کراچی(ذیشان صدیقی/اسٹاف رپورٹر) ساکنان شہر کے زیر اہتمام 31واں سالانہ مشاعرہ مقامی آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا جس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی مہمان خصوصی مدعو تھے، ان کے ہمراہ اشتیاق بیگ اور دیگر ممتاز علمی و ادبی شخصیات بھی موجود تھیں ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کی آمد پر ساکنان قائد کےچیئر مین محمود احمد خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان کا خیرمقدم کیا ، سینئر صحافی اور ممتاز کالم نگار محمود شام نے بھی مشاعرے میں خصوصی طور پر شرکت کی، مشاعرہ میں نظامت کےفرائض وجیہ ثانی ،عنبرین حسیب عنبر ، ولید احمد اور دیگر نے انجام دیئے جبکہ انور شعور، محمود شام، تاجور شکیب، مظہر ہانی ، عنبرین حسیب عنبر،رخشندہ اعوان، منصور ساحر، نازیہ غوث ، ٹنڈوآدم سے آئے شاعر کامران وسعت ،حیدر رضوی ، ولید احمد وجیہ ثانی، آیرین فرحت،سلیم سیف،پیرزادہ سلیمان اور تابش نے اپنے کلام پیش کئے ،سامعین کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔