• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کوبے بنیاد قرار دیدیا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈریپ نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ترجمان ڈریپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضروری ادویات، بشمول انسولین اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈریپ نے ادویات کی دستیابی کے حوالے سے کڑی نگرانی کو یقینی بنارہی ہے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ترجمان کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریباً 85 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں ،موجودہ عالمی یا علاقائی حالات کے پیش نظر راستوں کی ممکنہ رکاوٹیں، ادویات کی فراہمی پر اثرانداز نہیں ہو رہیں تاہم فارماسیوٹیکل صنعت کے رہنماؤں کے مطابق اس وقت ملک میں ادویات کی کمی کا کوئی فوری خطرہ نہیں ۔
لاہور سے مزید