• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ سعود کے طنزیہ انداز پر یمنیٰ زیدی کا شدید ردعمل

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے اپنے بارے میں کیے گئے طنزیہ تبصرے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیگمنٹ کے دوران پروگرام میں آئے مہمانوں کو مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر دکھا کر اُنہیں پہچاننےکو کہا گیا۔

اسی دوران یمنیٰ زیدی سے منسوب تصویر کو پہچاننے میں مہمانوں کی مدد کرتے ہوئے میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پتھر کے زمانے سے کام کر رہے ہیں لیکن ہٹ ابھی ہوئے ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی عمر سے متعلق جویریہ سعود کے بالواسطہ طور پر کیے گئے اس طنزیہ تبصرے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس وائرل ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے بچپن کی تصویر نہیں ہے، یہ جعلی شناختی معلومات ہے، کسی بھی طرح کی معلومات کو ٹیلی ویژن پر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کی جانی چاہیے، شکریہ۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام


انٹرٹینمنٹ سے مزید