پشاور،کوئٹہ(آئی این پی )خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 21افراد جاںبحق اور56زخمی ہوگئے، ضلع زیارت میں ژالہ باری سے چیری، خوبانی، آڑو کے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا، بارش کے باعث مکان کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات، موسم پھر سرد ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث 17 افراد جاںبحق جبکہ 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 11 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔