کراچی (محمد منصف)سابق اسپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج درانی کے انتقال پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خورد برد کرنے میں شریک ملزمان کے خلاف ریفرنس بے سود قرار دے کر نیب حکام کارروائی جاری رکھنے سے دستبردار ہوگئے۔ احتساب عدالت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی، نیب نے کہا دو ملزمان مر چکے ہیں۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق اسپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے ریفرنس واپس لینے کے لئے درخواست دائر کردی۔ نیب حکام کے مطابق ریفرنس کے مرکزی ملزم آغا سراج درانی انتقال کرچکے ہیں۔ شریک ملزم ذوالفقار علی ڈاہر بھی انتقال کرچکے ہیں۔ انتقال کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی ختم ہوچکی ہے۔