• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کب کریں گی؟ کریتی سینن نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے برطانیہ میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ سے متعلق میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں کریتی سینن سے ایک انٹرویو کے دوران ان سے ڈیٹنگ اور شادی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ کیا آپ وہی آنٹی ہیں جو پوچھتی رہتی ہیں کہ میری شادی کب ہو رہی ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ میں تب ہی شادی کروں گی جب مجھے لگے گا کہ اب شادی کرنے کے لیے وقت صحیح ہے، اس حوالے سے کبھی بھی جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گی۔

اُنہوں نے کبیر باہیا کو ڈیٹ کرنے کے بارے میں پوچھے سوال کو نظر انداز کر دیا۔

واضح رہے کہ جب کریتی سینن کو کئی بار کبیر باہیا کے ساتھ دیکھا گیا تو ان دونوں کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنا شروع ہو گئیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب کبیر باہیا نے کریتی کی بہن کی شادی میں شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید